Header Ads Widget

Benefits of Alo vera

ایلوویرا جیل کی طبعی فوائد : 
۱۔ جگر اور تلی کی بیماریوں میں اس کے گودے کو بہت ہی شفاء بخش تصور کیا جاتا ہے ۔ یہ متعدد غدودوں کو فعال بنانے میں بھی معاون ہے ۔ ایک پتے کا گودا کالے نمک اور ادرک کے ساتھ روزانہ صبح دس دن تک استعمال کرنا جگر کی خرابی کے لئے مفید ہے ۔
۲۔ نزلہ زکام اور کھانسی میں بھونے ہوئے پتوں کا جوس شہد کے ساتھ لینا بہتر علاج ہے ۔
۳۔ ایلوویرا کمردرد اور جوڑوں کے درد میں افاقہ دیتی ہے ۔ اس کے موثر علاج کے لئے روزانہ ایک پتے کا گودا کھانا مفید ہے ۔
۴۔ کنوار گندل قبض کشاء اور مقوی معدہ ہوتی ہے ۔ اسکے پتے معدے کے فعل کو طاقت بخشتے ہیں ۔
۵۔ بدہضمی، قبض اور ریاح کی صورت میں اس کو سلاد کے طور پر استعمال کرنا مفید ہے ۔
۶۔ ایلوویر کے پتوں میں پیٹ کے کیڑے مارنے کی تاثیر پائی جاتی ہے ۔ اس کے پتوں کو پانی میں اُبالنے کے بعد اس کا گاڑھا جوس تیار کرلیں اور معمولی مقدار چند روز پلانے سے بچوں کو پیٹ اور آنتوں کے کیڑے سے نجات دیتا ہے ۔
۷۔ سر کی جلد کے لئے بھی ایلوویرا جیل نہایت مفید ہے ۔ جوکہ نہ صرف آپ کو ٹھنڈ ک کا احساس دلاتی ہے بلکہ آپ کے بالوں میں نئی زندگی اور رونق بھی لاتی ہے ۔
۸۔ جسم کے جلے ہوئے حصے پر ایلوویرا کا گودا لگانے سے جلن ختم ہوجاتی ہے ۔
۹۔ ایلوویرا جیل یا گودے کا باقاعدہ استعمال چہرے کی جھریوں کوکم کرنے میں بے حد فائدہ مند ہے
۱۰۔ اپنی جراثیم کش صلاحیت کی وجہ سے ایلوویرا چہرے کے دانوں اور کیل مہاسوں کے لئے بھی انتہائی مفید ہے ۔
۱۱۔ ایلوویرا جسم کے مدافعتی سسٹم کو بڑھانے ، منہ کے چھالوں ، السر اور کینسر میں بھی بہت مفید تصور کیا جاتا ہے ۔

ایلوویرا میں کئی معدنیا اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہوتے ہیں ۔ ان میں کیلشیم ، پوٹاشیم ، آئرن، زنک وغیرہ شامل ہیں ۔ لہذا ایلوویرا جیل کا باقاعدہ استعمال ان معدنیات کی کمی کو پورا کرتا ہے ۔
Aloe Vera Ka Jaado | Rakhy Aapko Khubsorat Aur Tawana - Aloe Vera is a natural cure that used for burning marks, digestive health and other health issues. The Aloe Vera herb is also used as a natural cosmetic product for getting a smooth and beautiful skin. Aloe Vera contains more than seventy-five effective components, which includes the twenty amino acids and the eight essential amino acids which are essential for the human body. So let’s try this simple step and also share it with your friends.

Post a Comment

0 Comments